ضلعی انتظامیہ دیر پائین کی کارروائی، دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جناب علی امین خان گنڈاپورکے گوڈ گورننس عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محدعارف خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جناب طارق خان نے لائیو سٹاک افیسر ڈاکٹر امداد اللہ کے ہمراہ بلامبٹ/ تیمرگرہ بازاروں میں متعدد دودھ فروشان کے دکانوں کا معائینہ کیا۔ معائینہ کے دوران مختلف دودھ فروشوں سےٹیسٹ کے لیے ان سے سیمپلز لے کر جن میں درج ذیل دودھ فروشان کے دودھ میں ملاوٹ پائے گئے۔ اسماعیل دودھ دہی سنٹر تیمرگرہ کے دودھ میں 39.10% , محمد صدیق دودھ فروش تیمرگرہ 21.42% , جاوید دودھ فروش تیمرگرہ خوڑ 41.78% , محیب دودھ فروش تیمرگرہ 38.03 %, امیر خان سادات دودھ فروش بلامبٹ16.42 % اور شفیق الرحمن دودھ فروش بلامبٹ 30.89 % , پانی اور ویجیٹیبل ائل پائے گئے جن کے خلاف سخت قانونی کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔موقع پر محکمہ لاِئیو سٹاک کا موبائل لیبارٹری بھی موجود تھی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جناب طارق خان نے ہدایات جاری کردی کہ اب روزانہ کے بنیاد پر دودھ فروشان کو چیک کیا جائیگا۔جن کی دودھ میں ملاوٹ پایا گیا ان کی خلاف سخت قانونی کاروائی کیجائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button