باجوڑ: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شنڈئی موڑ میں انتخابی جلسہ منعقد

Spread the love

باجوڑ(نمائند ہ خصوصی)

ملک عبدالرحیم آف شنڈئی موڑ کاسینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی کے حمایت کا اعلان ۔

جماعت اسلامی باجوڑ کے زیر اہتمام شنڈئی موڑ میں ملک عبدالرحیم کے رہائشگاہ پر انتخابی جلسہ منعقد ہوا۔

جس سے امیدوار این اے8صاحبزاد ہ ہارون الرشید ، امیدوار پی کے19ملک آیاز ، امیدوار پی کے22سراج خان کے فرزند عابد خان ، ملک عبدالرحیم اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس ایماندار ودیانتدار قیادت موجود ہیں۔

اور جماعت اسلامی کے امیدواران کا دامن ہر قسم کرپشن سے پاک ہے اسلئے عوام اس بار جماعت اسلامی پر اعتماد کریں۔ تقریب میں موجود سینکڑوں لوگوں نے جماعت اسلامی کے امیدواران کی حمایت کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button