
سوات(بیورورپورٹ) خپل کور ماڈل سکول کے مانیٹرنگ آفیسر خیر محمو استاد کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا .ادارے کے لئے 27 سالہ خدمات کے بعد خیر محمد استاد ریٹائرڈ ہوگئے خپل کور فاونڈیشن میں پُر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد، ادارے کے اساتذہ اور ایڈ منسٹریشن سٹاف کی شرکت الوداعی تقریب میں ڈائریکٹر خپل کور فاونڈیشن اورڈپٹی ڈائریکٹر کی شرکت، خپل کور فاونڈیشن کے ڈائریکٹر اور دیگر ارکان نے خیر محمد استاد کو اعزازی شیلڈ اور تحفے دیئے، ڈائریکٹر محمد علی نے الوداعی تقریب میں ان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، تمام سٹاف نے مانیٹرنگ آفیسر خیر محمو استاد کی گراں قدر خدمات کو سراہا، اس موقع پر خیر محمد استاد کا کہنا تھا کہ ادارہ سے باعزت رخصتی میرے لئے سب سے بڑا اعزاز ہے۔